حیدرآباد ۔7۔مئی(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی نے کانگریس کے نائب صدر راہول
گاندھی کے حلقہ پارلیمنٹ امیتھی میں دو بارہ رائے دہی منعقد کرنے کا مطالبہ
کیا۔ چنانچہ اس حلقہ کے
عام آدمی پارٹی کے امیدوار کمار وشواس نے کہا کہ
آج 8ویں مرحلہ کی رائے دہی کے دوران 50سے زائد انتخابی مراکز میں رگنگ کا
واقعہ پیش آیا۔ جسکے لئے اس حلقہ میں دو بارہ رائے دہی منعقد کی جائے۔